اہل بیت نیوز ایجسنی ابنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ انہوں نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ہونے والی ملاقات منسوخ کر دی ہے۔ خیال تھا کہ یہ ممکنہ سربراہ اجلاس ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ میں ہو گا۔
ٹرمپ نے کہا، مجھے یہ ٹھیک نہیں لگا۔ ایسا نہیں لگا کہ ہم وہاں پہنچ پائیں گے، جہاں ہمیں پہنچنا ہے۔ اس لیے میں نے اسے منسوخ کر دیا ہے، لیکن یہ ملاقات مستقبل میں ضرور ہو گی۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ صرف اتنا کہہ سکتے ہیں کہ جب بھی پوٹن کے ساتھ انکی بات چیت ہوتی ہے، انکی گفتگو اچھی رہتی ہے، اور پھر، "وہ کسی نتیجے پر نہیں پہنچ پاتے۔
دوسری جانب امریکی وزارتِ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ روس کے خلاف پابندیوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا کیونکہ "یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے وہاں امن عمل کے حوالے سے روسی سنجیدگی کا فقدان ہے۔
وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسّنٹ نے کہا کہ امریکہ روس کی اُن 2 سب سے بڑی تیل کمپنیوں پر پابندی لگا رہا ہے جو "کریملن کی جنگی مشین" کے لیے سرمایہ فراہم کرتی ہیں۔ پابندی کی زد میں آنے والی کمپنیاں ’روسنیفٹ‘ اور ’لُوک آئل‘ ہیں۔
آپ کا تبصرہ